اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے پاکستانی تارکین وطن کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے بڑھ چڑھ کر ردعمل دیا اورساتھ ساتھ سٹیٹ بنک آف پاکستان اور بنکوں کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں،جنہوں نے قلیل مدت میں یہ اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔