روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا حجم 731 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا

96
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا حجم 731 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر جولائی 2023 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پاکستانیوں نے 731 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 319 ملین ڈالر ، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 390 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لے کر جولائی 2023 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 6.487 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا