اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 8 ارب ڈالر اور سرمایہ کاری کاحجم 900ملین ڈالرسے تجاوزکرگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر2020 سےمئی 2024 کے اختتام تک سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زرکامجموعی حجم 8.005 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔مئی میں آرڈی اے کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں نے 224 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے اختتام تک آرڈی اے کے ذریعے سمندرپارپاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کاحجم 900 ملین ڈالرسے تجاوزکرچکاہے۔سمندرپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 338 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 582 ملین ڈالر، اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 37 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476320