روم میں اسلام اور مسیحیت کے درمیان مذاکرات کا دسواں دور مکمل

87

روم ۔ 25 نومبر (اے پی پی) اسلام اور مسیحیت کے درمیان مذاکرات کے دسویں دور کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد اور انتہا پسندی دین کی اساس کی مخالف ہے۔ ایران کے ادارہ ثقافت و اسلامی روابط اور ویٹیکن کے کیتھولیک چرچ کی ادیان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کونسل کے مابین گفت وشنید کا دسواں دور روم میں ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ختم ہوگیا