کراچی۔ 15 نومبر (اے پی پی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.98روپے سے کم ہو کر133.97روپے اور قیمت فروخت134.08روپے سے کم ہو کر134.07روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 134روپے سے گھٹ کر133.70روپے اور قیمت فروخت134.50روپے سے گھٹ کر134روپے پر آ گئی۔