40.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںروہت شرما نے 2017ءکو اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا بہترین سال قرار دے...

روہت شرما نے 2017ءکو اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا بہترین سال قرار دے دیا

- Advertisement -

موہالی۔ 14 دسمبر (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے 2017ءکو اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا بہترین سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ میں ماضی کی ناکامیوں پر کوئی پچتھاوا نہیں، میرا مستقبل روشن ہے اور میں پانچ روزہ کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔ شرما نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رواں سال اپنی فارم اور کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ ا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں