28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںروہت شرما کی ریکارڈ ساز سنچری، بھارت نے سری لنکا کو دوسرے...

روہت شرما کی ریکارڈ ساز سنچری، بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 88 رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

انڈور۔ 22 دسمبر (اے پی پی) روہت شرما کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 88 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، روہت شرما اور لوکیش راہول نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، شرما نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ٹی ٹونٹی کی تیز ترین سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، راہول 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 172 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کوسل پریرا اور اپل تھرنگا نے کافی فائٹ کی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلا سکے، پریرا 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئی لینڈرز کی 17 رنز پر آخری 7 وکٹیں گریں، چاہل نے 4 وکٹیں لیں، روہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں