ناگپور۔ یکم اکتوبر(اے پی پی)روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے بھارت کے نام رہی، میزبان بھارت نے 243 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، روہت شرما اور اجنکیا راہانے نے اوپننگ شراکت میں 124 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، اس کے بعد روہت شرما نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور 125 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ روہت شرما میچ اور ہرڈک پانڈیا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔