29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومکھیل کی خبریںروہن بھوپناکا کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر...

روہن بھوپناکا کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -

مونٹی کارلو۔10اپریل (اے پی پی):بھارت کے نامور ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے امریکی جوڑی دار بینجمن ٹوڈ شیلٹن مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردون کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پرمشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دی۔اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔

- Advertisement -

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بھارت کے نامور ٹینس سٹار روہن بھوپنا اور ان کے امریکی جوڑی دار بینجمن ٹوڈ شیلٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پرمشتمل اطالوی جوڑی کو 6-2، 6-7(4-7) اور 7-10سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں