روہنگیا بحران کے معاملے پر عالمی معائنے کا کوئی ڈر نہیں، آنگ سان سوچی

90

ینگون ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ انھیں اپنی حکومت کے روہنگیا بحران سے نمٹنے پر بین الاقوامی معائینے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ملک کے شمالی رخائن صوبے میں جاری بحران پر اپنے پہلے قومی خطاب میں انھوں نے کہا کہ زیادہ تر مسلمانوں نے صوبے سے نقل مکانی نہیں کی ہے اور پرتشدد کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔