روہنگیا مسلمان خواتین کے ساتھ جنسی تشدد اور زیادتی،ہیومن رائٹس واچ کا میانمار پولیس اور فوجی اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ

128

نیویارک۔ 07 فروری (اے پی پی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمان خواتین کے ساتھ جنسی تشدد اور زیادتی کرنے پر میانمار کی پولیس اور فوج کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان فوجی کمانڈروں اور پولیس افسران کو سزا دے جنھوں نے روہنگیا مسلمانوں کی لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے ۔ادارے کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اس ملک کی ظالمانہ فوجی کارروائیاں اکتوبر 2016 سے شروع ہوئی ہیں ، حکومت میانمار، اب تک ان الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے کہ صوبہ راخین کے مسلمان آبادی والے دیہاتوں کو آگ لگاتے وقت ،فوج نے عام شہریوں کو زد و کوب کیا، خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا قتل عام کیا ہے ۔