نیویارک۔ 25اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی مشن کے سربراہ نے روہنگیا مسلمانوںکے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے اقدامات نہ اْٹھانے پر میانمار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی مشن کے سربراہ نے نے کہا کہ اگست 2017 میں میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوںکے خلاف کارروائی کے آغاز کیا جس کے بعد تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمان پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں 6 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کوان کے گھروں سے جبراً نکال دیاگیا اور اْن کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی گئی۔ انہوں نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے فوری اقدامات اْٹھائے۔