رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس کے سلسلہ میں شہباز شریف پارک راول روڈ میں ٹیسٹ کا انعقاد 10نومبر کو کیا جائےگا،ترجمان ٹریفک پولیس

96
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی ہدایت پر ہر اتوار کو رکشہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا جائے گا،ترجمان

راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن پر سی ٹی او راولپنڈی نے رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس کے حصول کے لئے اتوار کو بھی خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے ہر لائسنسنگ سینٹر میں رکشہ ڈرائیورز کے لرنرز کے حصول کیلئے الگ کاؤنٹرز پہلے ہی قائم کئے جا چکے ہیں،10 نومبر اتوار کو ہمیشہ کی طرح رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس کے سلسلہ میں شہباز شریف پارک راول روڈ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائےگا۔سی ٹی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر انچارج لائسنسنگ تمام رکشہ ڈرائیورز جن کے پاس لرنرز موجود ہیں ان کو اطلاع دی جا تی ہے کہ وہ شہباز شریف پارک لائسنسنگ سنٹر تشریف لا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں،

تمام سرکل انچارجز کو ہدایات ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس کے حصول کے لئے رکشہ ڈرائیورز کو شہباز شریف پارک لائسنسنگ سنٹر بھیجیں،گزشتہ اتوار بھی پورا دن رکشہ ڈرائیورز کو شہباز شریف پارک میں لائسنس کے متعلق سہولیات دی گئیں،

سی ٹی راولپنڈی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز/ لائسنسنگ اور انچارج لائسنسنگ کو رکشہ ڈرائیورز کے لائسنس سے متعلق ہر ممکن سہولیات دینے کی تلقین کی گئی ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس امر کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لائسنس یافتہ رکشہ ڈرائیورز ہوں تا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔