33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںرکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تربت سے تعلق رکھنے والے...

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تربت سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندہ وفد کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے تربت سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندہ عوامی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات کا مقصد علاقے میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران، سرکاری واٹر سپلائی کی ناقص حالت اور عوامی مشکلات کو اجاگر کرنا تھا۔وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ دیہات کے مکین شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں، متعدد دیہات میں ہفتوں تک پانی دستیاب نہیں ہوتا جبکہ بعض علاقوں میں سرکاری واٹر سکیمیں مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہیں،عوام کو پینے کے صاف پانی کے لیے دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے، جو وقت، محنت اور اخراجات کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کا فوری اور دیرپا حل نکالا جائے ۔

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کی شکایات اور تحفظات کو سنجیدگی سے سنا اور کہا کہ پانی کا مسئلہ اب صرف دیہات یا کسی ایک مخصوص علاقے تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایک صوبائی اور قومی سطح کا بحران بن چکا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جا رہی ہے، جو ناقص منصوبہ بندی، بارشوں کی کمی، ماحولیاتی تبدیلی اور حکومتی عدم توجہ کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی ایسے مسائل کو سیاسی و سماجی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیہات سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے وہ نہ صرف متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے بلکہ اس مسئلے کو ایوانوں اور میڈیا میں بھی بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587956

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں