کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای اہل دانش اور صحافت کےعظیم ناموں کاخوبصورت گلدستہ ہے۔
نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے نومنتخب صدرکاظم خان،سینئرنائب صدرایاز خان،سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، صدربلوچستان منیربلوچ،جوائنٹ سیکریٹری بلوچستان عارف بلوچ سمیت پوری کابینہ کوبھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای کی صحافت اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکےلئےکاوشوں میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اورآزادی صحافت پریقین رکھتی ہے،ملک میں جمہورت اوراظہاررائےکی آزادی کےلیےپیپلزپارٹی نےبےشمارقربانیاں دی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593392