رگبی لیگ2021 ورلڈ کپ کی میزبانی کا تاج انگلینڈ کے سر سج گیا

114

لندن ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ 2021ءمیں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ نے امریکہ اور کینیڈا کو شکست دے کر میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انگلینڈ نے اس سے قبل 2013ءمیں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جس میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔