رگبی ورلڈ کپ میں فجی نے جارجیا کو ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی

52

ٹوکیو۔ 03 اکتوبر(اے پی پی)رگبی ورلڈ کپ 2019 میں فجی کی ٹیم نے جارجیا کو شکست دے دی۔ جمعرات کو جاپان میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پول ڈی کے میچ میں فجی اور جارجیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فجی کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارجیا کی ٹیم کو 10 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے ہرایا، یہ فجی کی ٹیم کی اپنے پول ڈی میں پہلی کامیابی ہے۔ اس سے قبل فجی کی ٹیم آسٹریلیا اور یوروگوئے سے ہار چکی ہے ۔ دو میچز ہارنے کے باوجود فجی کی ٹیم اپنے پول ڈی میں میں 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔