اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرنے کہا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔اب قانون اپنا راستہ لے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔