اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے تا ہم سیاستدانوں کی آڑ میں ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہونے والوں کا ان کی متشدد کارروائیوں پر محاسبہ ہونا چاہئے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے تاہم سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلائو گھیرائو کرنے والے مکالمہ کے اہل نہیں ہیں۔
ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں ، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔