ریجنل پولیس آفیسر کی جانب سے اردل روم کا قیام،متعدد پولیس افسران کی اپیلوں پر سماعت کی

98

ملتان۔ 04 فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے منگل کے روز اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ انہوں نے پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر آ ر پی کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث پولیس افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

آر پی او نے برخاست ہونے والے سب انسپکٹر سعید الرحمان کی اپیل پر فیصلہ کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا ۔سب انسپکٹر محمد اشرف ظہور کی اپیل تنزلی تنخواہ ، الزام ثابت نہ ہونے پر منظور کر لی۔ انہوں نے برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اپیل کو الزام ثابت ہونے پر مسترد کردیا۔ برخاست سٹینو گرافر عابد حسین اور برخاست کانسٹیبلز محمد علی ، طارق محمود ، طالب حسین اور غلام شبیر کی اپیلیں بھی الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دیں۔ علاوہ ازیں برخاست کانسٹیبل محمد اشفاق کو تنخواہ میں ایک درجہ تنزلی کی سزا دے کر بحال کر دیا ۔