اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ محنت کے بغیر کوئی بڑی کامیابی نہیں حاصل کی جا سکتی ، ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ امور کی ٹیم کی شاندار قیادت کی۔ انہوں نے وفاقی وزراء احسن اقبال، شیری رحمان، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کی بھرپور کاوشوں کو بھی سراہا۔