ایبٹ آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کی خدمت کے لئے الرٹ رہیں۔ یہ بات انہوں نے ریسکیو سٹیشن کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔
ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے ڈیوٹی پر مامور ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، یونیفارم، ڈسپلن اور تمام وہیکلز کے مختلف ایمرجنسی آلات کی صفائی اور ایمبولینسز کی ادویات کو چیک کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24/7 الرٹ رہیں اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں۔