ریسکیو 1122 جہلم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ، 1964افراد کو مدد فراہم

67
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

جہلم۔ 01 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبرمیں1964 افراد کو ریسکیو کیا۔ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 8147 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 2051 ایمرجنسی کالز تھیں ماہ اکتوبر میں 360 روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے۔ ماہ اکتوبر میں 60افراد مختلف ایمرجنسیزمیں جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات میں کمیونٹی سیفٹی ریگولیشن پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1964 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1300 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ اکتوبر میں جن 2051ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 360 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز 1389 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 14ہوئے،کرائم 36 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 252 رہی۔ ماہ اکتوبر میں 60افراد مختلف ایمرجنسیزمیں جان کی بازی ہار ے، جن میں زیادہ تر میڈیکل ایمرجنسیز تھیں۔

ریسکیو 1122نے ماہ اکتوبر میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 8منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 9 منٹ رہا۔پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات جن کی اونچائی 50 فٹ یا اس سے زیادہ ہے کو چیک کیا گیا اور بلڈنگ سیفٹی کے قوانین کو لاگو کروانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے ماہ اکتوبر میں مختلف سکولز, کالجز اور اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جب کہ یونین کونس کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے اور سکاؤٹس کے لئے کیڈر ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ع

لاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 44 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اورکہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فراہم کررہے ہیں ۔