ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار

211
Rescue 1122

سیالکوٹ۔ 19 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیا اور ریلی نکالی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی عوام الناس میں حادثات سے بچاو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے "ورلڈ ڈے آف ری ممبرینس فار روڈ ٹریفک ویکٹمز” کی مناسبت سے سیمینار منعقد کیا اور ریلی نکالی۔

ریلی میں کثیر تعداد میں ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد عوام الناس میں شعور اجاگر کرنا تھا تاکہ حادثات میں بڑھتے جانی نقصان کو کم کیا جا سکے۔ ریلی کے بعد سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیورز و ریسکیو محافظین نے شرکت کی آخر میں حادثات میں جان بحق ہونے والوں کے لیے دعا بھی کروائی گئی ۔