ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

151
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 01 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ریسکیو کنٹرول روم کو کل 20721 کالز موصول ہوئیں جن میں 5314 معلوماتی یا ڈراپ کالز اور 15226 غیر ضروری کالز شامل ہیں،

ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ ماہ کے دوران 138 میڈیکل،28 روڈ ٹریفک/حادثات،3 بولٹ انجری،فائرنگ کے 8،ڈوبنے کا 1 اور 3 دیگر متفرق واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ان واقعات یا حادثات میں 175 لوگ متاثر ہوئے جن کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 180 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں۔