مانسہرہ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ادارے کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے کنٹرول روم کو ایک ہفتے میں 4705 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 48 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجہ میں 44 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ 5 ٹریفک حادثہ، 39 میڈیکل ایمرجنسیز، 2 آگ لگنے کے جبکہ 2 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔
مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع کے اندر اور باہر ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کےلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کوبروقت بہترین ریسکیو سروس فراہم کر رہا ہے۔