ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

155
Rescue 1122
Rescue 1122

مانسہرہ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ حفیظ الرحمن نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نےگزشتہ ہفتے 16 مُختلف ایمرجنسیز میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو 3316 کالز موصول ہوئیں، جن میں 820 معلوماتی، غیرضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے گزشتہ ہفتے 11 میڈیکل، 3 ٹریفک حادثات اور 2 آگ لگنے کے واقعات میں خدمات سرانجام دیں. ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 21 مختلف ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں، جن میں 18 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 3 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا.