34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں 367 افراد...

ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں 367 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

- Advertisement -

ملتان۔ 19 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 361 ایمرجنسیز میں 367 افراد کو ریسکیو کیا ۔ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 337 جبکہ 10 شجاع آباد میں اور 14 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 106 ہے۔ 95 حادثات ملتان میں جبکہ 5شجاع آباد اور 6 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122ملتان کو 198 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔189 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان جبکہ 4 شجاع آباد میں اور 5 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں ،11 کرائم اور32 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں ۔

- Advertisement -

مجموعی طور پر 367 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ملتان میں 341 افراد کو ریسکیو کیا گجبکہ 12 کوشجاع آباد میں اور 14 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں