ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے عید کے تین دنوں میں تحصیل بھر میں 60 سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس کیا

17

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے عید کے تین دنوں میں تحصیل بھر میں 60 سے زائد ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ،میڈیکل ایمرجسیز،کام کے دوران زخمی ہونا،اونچائی سے گرنا جیسی ایمرجنسیز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 جوانوں نے 90 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا اور شدید زخمیوں کو بروقت قریبی ہسپتال منتقل کیا انچارج ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ ورکاں عرفان موسی کا کہنا تھا کہ عید جیسے خاص ایام میں ریسکیو 1122 کے جوان اپنی چھٹیاں قربان کرکے مصیبت کا شکار عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے ہردم تیارہوتے ہیں۔