ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 296 افراد کو ریسکیو کیا

104
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 04 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 مختلف حادثات میں 296 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 283 جبکہ 10 شجاع آباد میں اور 08 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد82 ہے ۔ 78 حادثات ملتان میں جبکہ 01 شجاع آباد اور 03 حادثات جلال پور پیر والا میں پیش آئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 186 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 175 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں جب کہ 07 شجاع آباد میں اور 04 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں۔ 05 کرائم اور21 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں ۔

مجموعی طور پر 296 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 278 جبکہ 09کوشجاع آباد میں اور 09 افراد کو ہی جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔