ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 303 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

82

ملتان۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ضلع ملتان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 313 میں سے 303 افراد کو ریسکیو کیا ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 295جبکہ10 شجاع آباد اور 08 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 70 ہے ،69 ملتان میں جبکہ 0حادثات شجاع آباد میں پیش آئے اور 01 جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 208میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 193 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں جبکہ 08 شجاع آباد میں اور 07میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں جبکہ 03 کرائم اور 22 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں ۔مجموعی طور پر 303 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ملتان میں 287 جبکہ 09 شجاع آباد میں07 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔