ریسکیو 1122 نےپٹن پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

180
Rescue 1122
Rescue 1122

لوئرکوہستان ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):لوئرکوہستان میں قراقرم ہائی وے پر پٹن کی پہاڑیوں پر نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیم بمعہ فائر وہیکل جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی۔ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹہ کے آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے ۔

آگ سے کچھ درختوں کو نقصان پہنچا تاہم بروقت کارروائی کی بدولت پٹن کی پہاڑیوں پر موجود لگی آگ پر قابو پا کر دیگر نقصان سے بچا لیا گیا۔ مقامی افراد نے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کی بروقت کارروائی پر ادارہ اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔