- Advertisement -
مانسہرہ۔ 12 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ٹریننگ وِنگ اوگی کی ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج اوگی میں ایک روزہ ایمرجنسی فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ تربیتی سیشن کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی بنیادی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کر سکیں۔ سیشن کے دوران طلبہ کو عملی مشقیں بھی کروائی گئیں تاکہ وہ حقیقی حالات میں اعتماد اور مہارت کے ساتھ ردعمل دے سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596139
- Advertisement -