- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 17 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 ہری پور نے ٹی ایم اے ملازمین کے لیے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک روزہ تربیت کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ذیشان کی زیرِ نگرانی ریسکیو ٹیم نے جمعرات کے روز ٹی ایم اے تحصیل ہری پور کے ملازمین کو ریسکیو سروسز،بنیادی فائر فائٹنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے ایک روزہ تربیت فراہم کی جس کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔ ٹریننگ کے اختتام پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے ریسکیو حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے کو دوسری ٹی ایم ایز تک بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583691
- Advertisement -