پشاور۔ 02 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ماہ اپریل کی کرگردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کوہاٹ نے سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 521 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں. ریسکیو 1122 کوہاٹ کو ماہ اپریل 2025 میں 6077 کالز موصول ہوئیں جن میں 3473 غیر ضروری کالز اور ڈراپ کالز جبکہ 2268 ایمرجنسی یا انفارمیشن پر مبنی کالیں تھیں.
ریسکیو 1122 کوہاٹ نے گزشتہ ماہ اپریل 2025 کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ 15سیکنڈ میں 517 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں. گزشتہ ماہ کے دوران 70 روڈ ٹریفک حادثات، 209 میڈیکل ایمرجنسی ،23 آگ لگنے ، 17 دیگر ہنگامی صورتحال (ریکوری)، 14 گولی لگنے، 01 بم دھماکہ جبکہ پانی میں ڈوبنے کے 2 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے ساتھ 325 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا.
ایمرجنسی واقعات میں کل لوگ متاثر ہوئے جبکہ 18 افراد جان کی بازی ہار گئے. ریسکیو 1122 کوہاٹ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں ماہ اپریل کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 185 ایمرجنسی کالز پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیئے جن میں 77 ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 108 ایمرجنسیز اندرون کوہاٹ کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591620