ڈیرہ غازی خان
14 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122ڈیرہ غازی خان اور فاریسٹ رینج نے ایئرپورٹ کے قریب مشترکہ آگ بجھانے کی فرضی مشق کا انعقاد کیا ۔ اس مشق کا مقصد ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچنا اور مختلف اداروں کے درمیان ہم اہنگی کو فروغ دینا تھا۔مشق میں ریسکیو ٹیموں کے علاوہ فاریسٹ ریسکیو رینج سکاوٹس اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کا عملی مظاہر ہ کیاگیاجس میں آگ بجھانے کے جدید طریقہ کار اور آلات کا استعمال شامل تھا۔
ریسکیو کمیونٹی ٹریننگ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال کی زیر نگرانی فاریسٹ رینج ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور سٹاف کو پرائم منسٹر لائف سیونگ پروگرام کے تحت میڈیکل ٹریننگ بھی کرائی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مشقیں نہ صرف اداروں کی تیاری کو بہتر بناتی ہیں بلکہ عوام میں آگہی بھی پیدا کرتی ہیں تاکہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال میں موثر رد عمل ممکن ہو سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581722