ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جنوری 2024 جاری کردی

149
Rescue 1122
Rescue 1122

فیصل آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جنوری 2024 جاری کردی۔امدادی ٹیموں نے 11454 افراد کو مدد فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جنوری 2024 جاری کردی۔امدادی ٹیموں نے گزشتہ ماہ 11454 افراد کو مدد فراہم کی۔ ریسکیو1122 فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو سینٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔

اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ جنوری میں کنٹرول روم کو 12220 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ بروقت موقع پر پہنچ کر 2162 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 9120 میڈیکل، 130 آگ لگنے، 191 کرائم، 04 ڈوبنے، 04 عمارت گرنے اور 609 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے 11454 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 5152 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔امدادی ٹیموں نے 5472 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔