ریسکیو 1122فیصل آباد کی جانب سے ماحولیات کے عالمی دن پر آگاہی واک اور سیمینار

112
World Environment Day

فیصل آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا ،جس میں ریسکیو افسران، سٹاف اور ریسکیو رضاکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن منانے کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور اسے درپیش مسائل کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال عالمی یوم ماحولیات کا عنوان ’’پلاسٹک سے نجات آلودگی کا حل‘‘ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک جلائے جانے پر زہریلے دھوئیں میں تبدیل ہو کر کرہ عرض کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے مگر ہم یہ سوچتے ہی نہیں کہ یہ تمام پلاسٹک غیر فطری اورغیر قدرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا فضلہ بہت لمبے عرصے تک آلودگی پھیلاتا رہتا ہے لیکن اگر ہم آکسیجن کی بات کریں تو ہماری پہلی سوچ درختوں کی جانب جاتی ہے اس لئے ہمیں وسیع پیمانے پر شجرکاری کی طرف توجہ دینی چاہیے اور پلاسٹک کے استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔