18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںریسکیو ایبٹ آباد نے عیدالفطر کے پہلے دن 18 مختلف ایمرجنسیوں میں...

ریسکیو ایبٹ آباد نے عیدالفطر کے پہلے دن 18 مختلف ایمرجنسیوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی زیر نگرانی میں ریسکیو1122 ایبٹ آباد نے عیدالفطر کے پہلے دن 18 مختلف ایمرجنسیوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق عیدالفطر کے پہلے دن میڈکل کے 11، ٹریفک حادثات کے 3، آگ لگنے کے 3 اور متفرق (ریکوری) کا 1 واقعہ رونما ہوا۔ ان تمام واقعات میں ٹوٹل 15 افراد متاثر ہوئے جن کو بہترین علاج و معالجہ کے لیے ضلع ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577684

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں