ایبٹ آباد ۔ 02 اپریل (اے پی پی):ریسکیو1122 ایبٹ آباد رمضان المبارک میں بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکار سحروافطار کے اوقات میں بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایات پر جدون پلازہ، پی ایم اے بائی پاس اور بازار میں ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ ہیں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں۔
ریسکیو1122 اہلکار انسانیت کی خدمت کو نصب العین سمجھتے ہیں۔