ریسکیو1122 ایبٹ آباد کی ٹیم کی کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کو تربیت کی فراہمی

101
rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):ریسکیو1122 ایبٹ آباد کی ٹیم نے کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کو تربیت فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ٹیم نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے طلبا و طالبات کو ریسکیو سروسز،فرسٹ ایڈ،بنیادی فائر فائٹنگ اور ڈیزاسٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی اور عملی مشقیں کروائیں جن کا مقصد کسی بھی ہنگامی یا ایمرجنسی کی صورتحال میں مریضوں/زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنا ہے تاکہ کم سے کم نقصان ہو۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی امتیاز خان بھی موجود تھے جنہوں نے ریسکیو ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔