ریسکیو1122 خوشاب نےگزشتہ ماہ دو ہزار سے زائدمتاثرہ لوگوں کو طبی امداد فراہم کی

97
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

جوہرآباد۔ 01 نومبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 خوشاب نے ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو 6580 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2125 ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2063 متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔

گزشتہ ماہ میں 242روڈٹریفک کے حادثات، 1546میڈیکل کی ایمرجنسیز،9 آتشزدگی کے واقعات،44کرائم کے واقعات اور 284 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں گزشتہ ماہ میں 543 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 1484 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں 269 متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا۔