ریسکیو1122 خیبر پختونخوا نے عید الاضحیٰ کے دوران 2201 حادثات میں خدمات فراہم کیں ، ڈائریکٹر جنرل

212
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 20 جون (اے پی پی):ریسکیو1122 خیبر پختونخوا نے عید الاضحیٰ کے3دنوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ پروونشل مانیٹرنگ سیل خیبرپختونخوا ہیڈ کوارٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے عیدالاضحیٰ کے 3 دنوں میں مجموعی طور پر 2201 حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 393 ٹریفک حادثات، 1513 میڈیکل ، 143 آتشزدگی، 47 جرائم، 32 ڈوبنے اور 73 دیگر واقعات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مختلف ایمرجنسیز میں مریضوں و زخمیوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ پر مختلف واقعات میں 2210 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختلف واقعات میں ہسپتال منتقلی کے دوران 64 زخمی و مریض جان کی بازی ہار گئے۔