ریسکیو1122 دیر لوئر نے اکتوبر 2023 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

196
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

دیر لوءیر ۔01 نومبر (اے پی پی):ریسکیو1122 دیر لوئر نے اکتوبر 2023 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ 632 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی جبکہ 54 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں، ریسکیو 1122 دیر لوءیر کے مطابق گزشتہ ماہ میں 344 میڈیکل ، 15 آ تشز دگیاں اور 01 جرائم کے واقعہ رونما ہوئے 20 دیگراور ریکوری واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں۔

ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 198 مریضوں کو جس میں 127 ضلع کے اندر اور 71 سے زائد ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔