ریسکیو1122 دیر لوئر کی ستمبر 2023 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

134
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

دیر لوئر۔01 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو1122 دیر لوئر نے ستمبر 2023 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران 679 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی، ماہ ستمبر کے دوران 45 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں،

گزشتہ ماہ میں 354 میڈیکل ، 11 آ تشز دگیاں اور 05 جرائم کے واقعات رونما ہوئے، 04 ڈوبنے،01 عمارت گرنے اور 29 دیگر واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں،

ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 230 مریضوں کو جس میں 149 ضلع کے اندر اور 81 سے زائد ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔