ریسکیو1122 ملتان نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 307افرادکوریسکیوکیا

84
Rescue 1122

ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں321ایمرجنسیزمیں مجموعی طور پر307 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں309،شجاع آباد میں سات اورجلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،ملتان شہر میں75،شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں196میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں192،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔چار کرائم اور33متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔

مجموعی طور پر307افرادکو ریسکیو کیاگیا،ملتان شہر میں294،شجاع آباد میں آٹھ اورجلال پور پیر والا میں پانچ افراد کوریسکیوکیاگیا۔