23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںریسکیو1122ایبٹ آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ریسکیو1122ایبٹ آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

ایبٹ آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122ایبٹ آباد میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبرکا دن ہمیں ملک و قوم کی خاطر جان تک قربان کرنے کا درس دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔تقریب کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا.

- Advertisement -

یوم دفاع کے موقع پر شہید ریسکیورز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریسکیو بلڈنگ اور ایمرجنسی گاڑیوں پر سبز ہلالی جھنڈے آویزاں کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں