ریسکیو1122خیبر کی اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ ، مجموعی طورپر386ایمرجنسیزمیں خدمات فراہم کیں

119
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی زیر صدارت ریسکیو 1122 خیبر کی ماہانہ کارکردگی حوالے اجلاس منعقد ہواجس میں ضلعی افسران نے شرکت کی۔

ترجمان ریسکیو1122خیبر کے مطابق ایمرجنسی افیسر ا نجینئر بریال مختیار نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق محکمے نے گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 386 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جن میں 28 ٹریفک حادثات، 244 میڈیکل ،5 آتشزدگیاں ، 6 گولی لگنےولڑائی جھگڑوں کے واقعات،1 دھماکہ، 22 ریکوری اور دیگر واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں ۔

اس کےعلاوہ ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 146 مریض ضلع کے اندر اور باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی مختلف ہسپتالوں کو منتقل کئے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنےضلع بھر میں حادثات کے شرح میں کمی لانے کےلئے مختلف سکولز، کالجز، مدرسوں اور کمیونٹی لیول پر فائر ر سیفٹی اور زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے مزید تیزی لانے اور جامع پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے۔