پشاور۔ 12 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان کے احکامات پر محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے عمل درآمد جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپشاور انجینئر نوید اختر کی سربراہی میں کمانڈ پوسٹ کوہاٹی، بی بی ذکری تحصیل، کوچی بازار،وڈپكہ،چوک شہباز ،کوچہ رسالدار، امامیہ ہال گلبہار اور حسینیہ ہال صدر امام بارگاہ کے قریب ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیکنیشن، میڈیکل موٹر بائیک، ایمبولنسز اور فائر وہیکل کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔