اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2016-17ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طو رپر 9 ارب 37 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 41 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔